امریکی سینیٹ نے 244 سالہ تاریخ میں پہلے مسلم امریکی کی بطور وفاقی جج منظوری دے دی

امریکی سینیٹ نے 244 سالہ تاریخ میں پہلے مسلم امریکی کی بطور وفاقی جج منظوری دے دی

پاکستانی نژاد امریکی شہری زاہد قریشی کو امریکی تاریخ کے پہلے مسلم امریکن وفاقی جج بننے کا اعزازحاصل ہوگیا۔امریکی سینیٹ نے پہلے زاہد قریشی کی بطوروفاقی جج منظوری  دی جبکہ سینیٹ میں ان کے حق میں 81 جبکہ مخالفت میں 16 ووٹ آئے۔امریکی سینیٹ سے منظوری کے بعد امریکا کی 244 تاریخ میں پہلی بار کسی مسلم امریکی کی بطوروفاقی جج منظوری دی گئی ہے۔پاکستانی نژاد زاہدقریشی ڈسٹرکٹ نیوجرسی میں وفاقی جج کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔ زاہد قریشی کی بطور وفاقی جج نامزدگی وائٹ ہاؤس کی طرف سےکی گئی تھی، زاہد قریشی پہلے ایشیائی امریکی ہیں جو فیڈرل بینچ کا حصہ بنے۔