فرنچ اوپن، سیمی فائنل میں جوکووچ نے نڈال کو ہرا دیا

فرنچ اوپن، سیمی فائنل میں جوکووچ نے نڈال کو ہرا دیا

عالمی نمبر ایک سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو شکست دے کر فرنچ اوپن کے فائنل میں جگہ بنالی۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں اسٹیفنوس سٹسی پاس نے الیگزینڈر زیوروف کو ہرادیا۔گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل کل نوواک جوکووچ اور اسٹیفنوس سیٹسی پاس کے درمیان ہوگا۔شکست کے بعد رافیل نڈال نے کہا کہ میں نے اپنی پوری اور بہترین کوشش کی لیکن کبھی آپ جیت جاتے ہیں اور کبھی آپ ہار جاتے ہیں،آج میرا دن نہیں تھا۔رافیل نڈال نے جوکووچ کے ساتھ میچ کو اچھا قرار دیتے ہوئے انہیں جیت پر مبارک باد بھی دی۔