کراچی (سپورٹس ڈیسک): نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاک آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک غیر ملکی تماشائی کو پاکستان خوب بھاگیا۔ آج، جہاں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاک آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوگیا ہے تو وہیں شہرِ قائد کا سورج خوب گرم ہوا ہے لیکن شائقینِ کرکٹ شدید گرمی کے باوجود بھی اسٹیڈیم کا رُخ کررہے ہیں۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ملکی اور غیر ملکی تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر ہینڈل پر نیشنل اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
The place to be ???????? #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/q25sQBA0RN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 12, 2022