صدرپیوٹن کی آئس ہاکی میچ میں عدم شرکت، صحت سے متعلق قیاس آرائیاں

صدرپیوٹن کی آئس ہاکی میچ میں عدم شرکت، صحت سے متعلق قیاس آرائیاں

ماسکو: روسی صدرپیوٹن کے سالانہ آئس ہاکی میچ میں شرکت نہ کرنے کےبعد ان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آئس ہاکی کے شوقین اورکھلاڑی روسی صدرپیوٹن سالانہ آئس ہاکی میچ میں شریک نہیں ہوئے۔ روسی صدرپابندی سے آئس ہاکی میچ میں شرکت کرتے ہیں تاہم 2012 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب انہوں نے میچ میں شرکت نہیں کی۔

صدرپیوٹن کی آئس ہاکی میچ میں عدم شرکت کے بعد ان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ روس کے 69 سالہ صدرمختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

روسی صدر نے ویڈیو پیغام کے ذریعے آئس ہاکی میچ میں شریک کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔گزشتہ چند ماہ سے صدرپیوٹن کی صحت خراب ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔