سردار محمد آصف نکئی کی زیر صدارت انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کی ریویو کمیٹی کا چالیسواں اجلاس

اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ کے علاوہ متعدد محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی عمارت کے علاوہ مختلف منصوبوں کی کنسلٹینسی اور کنسٹرکشن کے فرائض انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی

 سردار محمد آصف نکئی کی زیر صدارت انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کی ریویو کمیٹی کا چالیسواں اجلاس

صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار محمد آصف نکئی کی زیر صدارت انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کی ریویو کمیٹی کا چالیسواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ کے علاوہ متعدد محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی عمارت کے علاوہ مختلف منصوبوں کی کنسلٹینسی اور کنسٹرکشن کے فرائض انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیر مواصلات و تعمیرات سردار محمد آصف نکئی کو آگاہ کیا گیا کہ متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور جی او آر بہاولپور اور ملتان کی تعمیر کے لیے آئی ڈیپ کو بطور کنسلٹینسی فرم منتخب کیا گیا ہے جس کی منظوری صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے دے دی کہ جلد از جلد اس پر کام کا آغاز کر دیا جائے۔

جنوبی پنجاب میں عوامی مسائل کے حل کے لیے سیکرٹریٹ کا قیام خوش آئند ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام صوبے کا ترقی کی جانب پہلا قدم ہے۔ ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے مساوی علاقائی ترقی کو فروغ دینا ہوگا۔ آئی ڈیپ کی جانب سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور جی او آر بہاولپور اور ملتان کی جدید طرز کی عمارات کے ڈیزائن بھی دکھائے گئے۔ اس منصوبے میں کنسلٹینسی سے لیکر پروکیورمنٹ تک تمام فرائض انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے کیے جائیں گے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے منصوبے کو اے ڈی پی 2020-21 میں شامل کرنے کی منظوری 17 جولائی 2020 کو منعقد ہونے والی فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی تھی۔