ایون صنعت و تجارت سیالکوٹ کے وفد کی ایم ڈی پیسیک سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

اس موقع پر سیالکوٹ چیمبر کے صدر قیصر اقبال بریار نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون سمبڑیال سیالکوٹ کے ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے آگاہ کیا اور درخواست کی کہ صنعتی یونٹس کی تعمیر کا دورانیہ بڑھایاجائے، انہوں نے کنسٹرکشن چارجز اور دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا

 ایون صنعت و تجارت سیالکوٹ کے وفد کی ایم ڈی پیسیک سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

لاہور: پنجاب سمال انڈسٹریز کار پوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر جمیل احمد جمیل سے آج سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں صنعت کاروں اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔اس موقع پر سیالکوٹ چیمبر کے صدر قیصر اقبال بریار نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون سمبڑیال سیالکوٹ کے ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے آگاہ کیا اور درخواست کی کہ صنعتی یونٹس کی تعمیر کا دورانیہ بڑھایاجائے، انہوں نے کنسٹرکشن چارجز اور دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سیالکوٹ کے تاجروں کے لیے سمبڑیال کے نزدیک انڈسٹریل پارک کو اپنے نئے منصوبوں میں شامل کرے۔ مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے چیمبر کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے خالد الرحمن ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کو ہدایات جاری کیں اور انہوں نے کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کر کے صنعت کاروں کو ممکن سہولتیں دی جائیں گی- آخر میں وفد نے 30 ارب روپے کی پنجاب روزگار سکیم شروع کرنے پر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی کاوشوں اور دیگر منصوبوں کو کو سراہا۔