لائیو سٹاک کی سروسز ٹریننگ سنٹر فاضل پور فعال

ٹریننگ سینٹر کو فعال کرنے میں سیکرٹری لائیو سٹاک سا ؤتھ، آفتاب پیرزادہ، سیکرٹری لائیو سٹاک لاہور، کیپٹن (ر) ثاقب ظفر، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ساوتھ منصور احمد نے کلیدی کردار ادا کیا

لائیو سٹاک کی سروسز ٹریننگ سنٹر فاضل پور فعال

لاہور:صوبائی وزیر برائے لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کی خصوصی ہدایت پر لائیو سٹاک سروسز ٹریننگ سینٹر فاضل پور  فعال۔ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گزشتہ دس سال سے غیر فعال تھا. ٹریننگ سینٹر کو فعال کرنے میں سیکرٹری لائیو سٹاک سا ؤتھ، آفتاب پیرزادہ، سیکرٹری لائیو سٹاک لاہور، کیپٹن (ر) ثاقب ظفر، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ساوتھ منصور احمد نے کلیدی کردار ادا کیا. اس حوالے سے مذید بتاتے ہوئے ڈی جی لائیو سٹاک ساوتھ منصور احمد نے کہا کہ ٹریننگ سینٹرکا الحاق ویٹرنری یونیورسٹی لاہور سے ہو گا۔ ٹریننگ سینٹر میں کلاسوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ٹریننگ سینٹر میں 50 افراد کی گنجائش ہے۔ ٹریننگ سینٹر میں جدید لیبارٹری، لائبریری اور کمپیوٹر ٹریننگ کا انتظام۔ہے۔ منصور احمد نے کہا کہ یہ محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کا ایک احسن اقدام ہے۔ اس سے سے فاضل پور جیسے پسماندہ علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ٹریننگ سینٹر کے فعال ہونے سے علاقے کے  غریب لوگ مستفید ہوں گے۔   ٹریننگ سینٹر کی فیکلٹی میں گریڈ 17 سے گریڈ 19 تک کے سینیئر افسران شامل ہیں۔  ان کا مذید کہنا تھا کہ صوبائی وزیر برائے لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کی خصوصی ہدایات کے مطابق محکمہ۔ لائیو سٹاک فارمرز کوبہترین سروسز دے رہا ہے اور گزشتہ دس سال سے غیر فعال ٹریننگ سینٹر کو فعال کرنا اس جانب ایک اور قدم ہے۔