صوبائی وزیر جنگلی حیات وماہی پروری سید صمصام علی بخاری میں کورونا وائرس کی تشخیص

کورونا وائرس کی دوسری لہر زور پکڑ رہی ہے،سب سے التماس ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں تما م چاہنے والوں سے درخواست ہے میری جلد صحتیابی کے لئے دعا کریں:سید صمصام علی بخاری

صوبائی وزیر جنگلی حیات وماہی پروری سید صمصام علی بخاری میں کورونا وائرس کی تشخیص

لاہور: صوبائی وزیر جنگلی حیات وماہی پروری سید صمصام علی بخاری کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔ جس کی وجہ سے انہوں نے خودکوگھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔ صوبائی وزیر نے تمام چاہنے والوں اور ورکرز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کریں۔ صوبائی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا کی دوسری لہر زور پکڑ رہی ہے،لہذا سب لوگوں سے التماس ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اللہ کے کرم اور آپ لوگوں کی دعاؤں سے جلد صحتیاب ہوکر آپ کے درمیان موجود ہوں گا۔