صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین کی عوام سے سموگ سیزن میں زیادہ احتیاط کی اپیل

شہری بلا ضرورت گھرو ں سے نہ نکلیں اورماسک کے استعما ل کو یقینی بنائیں،ایسی تمام سرگرمیوں سے اجتناب کریں جو ماحول کو آلودہ بنانے میں سازگار ثابت ہوتی ہیں: صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور

صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین کی عوام سے سموگ سیزن میں زیادہ احتیاط کی اپیل

لاہور: صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے عوام کو سموگ سیزن میں زیادہ احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہاکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے اگر ہم سب نے احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا تو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری بلا ضرورت گھرو ں سے نہ نکلیں اورماسک کے استعما ل کو یقینی بنائیں،ایسی تمام سرگرمیوں سے اجتناب کریں جو ماحول کو آلودہ بنانے میں سازگار ثابت ہوتی ہیں۔

اعجاز عالم نے مزید کہاکہ عوام سے اپیل ہے کہ سموگ سیزن کے دوران گاڑیوں کے استعمال کو کم کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ دو یا دو سے زیادہ افراد ملکر گاڑی وغیرہ کا استعمال کریں کیونکہ سموگ کو گاڑیوں کے زہریلے دھوئیں سے تقویت ملتی ہے تاہم کورونا کی دوسری لہر میں صرف اور صرف احتیاط ہی پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

صوبائی وزیر انسانی حقوق نے کہاکہ کورونا سے نمٹنے کیلئے پنجا ب حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے تاہم عوام کو مکمل تعاون درکا ر ہے جبکہ مخصوص علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا ہے اور حالات خراب ہونے کی صورت میں اس طرح کے مزید اقدامات بھی کیئے جا سکتے ہیں کیونکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانا ہی اولین ذمہ داری ہے۔