سموگ اور دیگر ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری وقت کی اہم ضررورت ہے: محمد سبطین خان

صوبے کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے پنجاب حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کو کلین اینڈ گرین بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے: صوبائی وزیر جنگلات

 سموگ اور دیگر ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری وقت کی اہم ضررورت ہے: محمد سبطین خان

لاہور:صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان نے کہہ ہے کہ سموگ اور دیگر ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری وقت کی اہم ضررورت ہے۔انہوں نے کہہ کہ صوبے کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے پنجاب حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کو کلین اینڈ گرین بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام میں محکمہ جنگلات پنجاب کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے محکمہ جنگلات میں ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان کی زیر صدارت ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے حوالے سے اجلاس آج محکمہ جنگلات میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری جنگلات کیپٹن (ر) محمد آصف سمیت تمام زونز کے چیف کنزرویٹرز اور  افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی وزیر کو وزیر اعظم کے پروگرام ٹین بلین ٹری سونامی پر پیش رفت سے متعلق تفصیلاََ بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں بڑی تعداد میں شجرکاری کی جا رہی ہے جس کے تحت مختلف مقامات پر دیسی پھل دار درختوں سمیت مختلف اقسام کے درخت لگائے جا رہے ہیں جبکہ شاہراہوں کے اطراف اور نہروں کے کناروں سمیت محکمہ جنگلات کی وگزار کروائی گئی زمینوں پر بھی شجر کاری کی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کیں کہ اسموگ اور دیگر ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر درختوں کی غیرقانونی کٹائی اور لکڑی چوری کے واقعات کی روک تھام پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہہ کہ پودوں کی نگہداشت پر خصوصی توجہ دی جائے۔وزیر جنگلات کا مزید کہنا تھاکہ شجر کار ی کرنے کے ساتھ ساتھ پودے کی بھر پور حفاظت اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دینے سے ہی مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن ہے۔