صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا شمالی پنجاب کے ضلع اٹک کا دورہ

ڈاکٹر مراد راس نے ضلع اٹک میں موجود سرکاری و نجی سکولوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سکولوں میں ایس او پیز و خفاظتی انتظامات پر بھرپور طریقے سے عمل کیا جا رہا ہے اور صوبے بھر میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مانیٹرنگ ٹیمیں روزمرہ کی بنیادوں پر دورے کر رہی ہیں تاکہ تفصیلی اور آن گراونڈ صورتحال ہمارے سامنے موجود ہو

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا شمالی پنجاب کے ضلع اٹک کا دورہ

لاہور : صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا شمالی پنجاب کے ضلع اٹک کا دورہ. ڈاکٹر مراد راس نے ضلع اٹک میں موجود سرکاری و نجی سکولوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سکولوں میں ایس او پیز و خفاظتی انتظامات پر بھرپور طریقے سے عمل کیا جا رہا ہے اور صوبے بھر میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مانیٹرنگ ٹیمیں روزمرہ کی بنیادوں پر دورے کر رہی ہیں تاکہ تفصیلی اور آن گراونڈ صورتحال ہمارے سامنے موجود ہو. اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں اجلاس کی صدارت بھی کی. اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے متعلقہ افسران، سیاسی رہنماؤں سمیت دیگر شریک ہوئے. اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موجودہ حالات کے پیش نظر تفصیلی بریفنگ دی گئی.

وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ اٹک میں تعلیمی لخاظ سے صورتحال تسلی بخش ہے اور حالات کا آن گراونڈ جائزہ لینے سے ہمیشہ صورتحال واضح ہو جاتی ہے. ڈاکٹر مراد راس نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں تعلیم کے شعبے میں جو کام  کئے ان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی اور ٹیکنالوجی کا بھوپور اور جامع استعمال ہی شفافیت کو یقینی بنا سکتا ہے. صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے پبلک سکولوں کو گزشتہ جند دہائیوں کے دوران ماضی کی حکومتوں کی جانب سے دانستہ طور پر تباہ کیا گیا. ڈاکٹر مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح بنیادی مسائل کا حل ہے اور ہماری حکومت کو کم وقت میں زیادہ اور موثر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے.

ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو مکمل طور پر ایک ٹوٹا ہوا سسٹم ملا ہے اور اس طرض کے کشیدہ مسائل کے حل کے لیے وقت درکار ہوتا ہے. سکولوں سے باہر طلبا کے حوالے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ کرایہ کی عمارتوں میں پرائمری سکول کھولنے کے منصوبے کو لاہور میں کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد اور اضلاع میں بھی متعارف کروایا جائے گا. سکولوں کی دوبارہ بندش کے حوالے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاو میں شدت کی بدولت سکول بند کئے جا سکتے ہیں مگر اس ضمن میں اب تک میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے.  آخر میں ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ طلبا و اساتذہ کی زندگیوں کے حوالے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اور جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی.