صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین کی مولانا عادل خان کے قتل کی مذمت

اعجاز عالم آگسٹین کی مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا

صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین کی مولانا عادل خان کے قتل کی مذمت

لاہور:صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے مذہبی رہنماءعادل خان کی دہشتگردی کے نتیجے میں موت واقعہ ہونے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات یقینی طور پر بھارت اور قروارانہ نفرت پھیلانے والے عناصر کی طرف واضح اشارہ کرتے ہیں تا کہ پاکستان میں امن کو نقصان پہنچایا جا سکے مگر ہماری بہادر افواج اور امن قائم کرنے کے ادارے ہمہ وقت تیار ہیں اور دشمنوں کی ہر قسم کی چال کو ناکام بنارہے ہیں تاہم ہم سب کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنا ہوگا اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔