صوبائی وزیر سردار محمد ہاشم ڈوگر نے تحصیل چونیاں میں سڑک پل نہر تا بونگی کلیاں کی تعمیر کا افتتاح کر دیا

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے اور ترقیاتی سکیموں کے تحت صوبہ بھر میں کام تیز ی سے جاری ہیں

صوبائی وزیر سردار محمد ہاشم ڈوگر نے تحصیل چونیاں میں سڑک پل نہر تا بونگی کلیاں کی تعمیر کا افتتاح کر دیا

لاہور : صوبائی وزیر کرنل (ر) سردار محمد ہاشم ڈوگر نے تحصیل چونیاں میں سڑک پل نہر تا بونگی کلیاں کی تعمیر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے اور ترقیاتی سکیموں کے تحت صوبہ بھر میں کام تیز ی سے جاری ہیں جس کا مقصد صرف اور صرف عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات باہم پہنچانا ہے۔ صوبائی وزیر نے اس مو قع پر ایک مزید سڑک کی تعمیر کابھی اعلان کیا۔ واضح رہے کہ بونگی کلیاں کی سڑک عرصہ دراز سے خستہ حال تھی جس کی تعمیر بیس سال پہلے سردار محمد عاشق ڈوگر نے کروائی تھی۔