وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے رابطہ

 متاثرہ خاتون سے درندگی کرنے والے قانون کے مطابق عبرت ناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے:عثمان بزدار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے رابطہ

لاہور:.وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے رابطہ کیا- راجہ بشارت نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ کی تحقیقات پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے تحقیقات کو جدید اور سائنٹیفک انداز سے آگے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام پہلوؤں اور زاویوں کو مد نظر رکھ کر تحقیقات کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے -یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے جسے جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے -انہوں نے کہا کہ تحقیقات پر ہونے والی پیشرفت سے لمحہ بہ لمحہ با خبر رکھا جائے- متاثرہ خاتون سے درندگی کرنے والے قانون کے مطابق عبرت ناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے -