موٹروے پر خاتون سے درندگی کے واقعہ پر حساس لوگوں پر سکتہ طاری ہے  ستارہ بیگ

موٹروے پر خاتون سے درندگی کے واقعہ پر حساس لوگوں پر سکتہ طاری ہے  ستارہ بیگ

لاہور(شوبز ڈیسک )معروف اداکارہ ستارہ بیگ نے موٹر وے پرخاتون سے زیادتی کیس کے ملزموں کی جلد گرفتاری اور انہیں نشان عبر ت بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کے بعد حساس لوگوں پر سکتہ طاری ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ستارہ بیگ نے کہا کہ خاتون سے زیادتی کرنے والے درندے دہشتگرد ہیں اور انہیں کسی صورت معاف نہ کیا جائے، ان کے خلاف درج ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی جائیں۔انہو ں نے کہا کہ میں خود اس طرح کے سانحہ اور کرب سے گزری ہوئی ہیں اس لئے مجھے اس دکھ کا بخوبی اندازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسے ملزمان میں سے کسی ایک کو بھی عبرت ناک سزا دی گئی ہوتی تو آئے روز ایسے واقعات رونما نہ ہوتے۔ستارہ بیگ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عورت ہی اتنی مظلوم کیوں ہے اور اب ہمیں سخت قوانین کا نفاذ کرنا ہوگا بصور ت دیگر معاشرے میں آنے والا بیگاڑ اچھی خبر نہیں دے رہا۔