فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے چلنے والے کسی قافلے کا ہمسفر بننا میری خوش قسمتی ہو گی غلام محی الدین

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے چلنے والے کسی قافلے کا ہمسفر بننا میری خوش قسمتی ہو گی غلام محی الدین

لاہور(شوبز ڈیسک )سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے چلنے والے کسی قافلے کا ہمسفر بننا میری خوش قسمتی ہو گی، فلم انڈسٹری سے وابستہ جن بھی دوستوں سے ملاقاتیں ہوتی ہیں تو انہیں اپنے تجربات سے آگاہ کرتا ہوں۔ایک انٹر ویو میں غلام محی الدین نے کہا کہ میری دیرینہ خواہش ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پرکھڑی ہو۔فلم انڈسٹری سے مجھ سمیت بہت سے لوگوں کی حسین یادیں وابستہ ہیں اور فلم انڈسٹری کی چھوٹی سے چھوٹی کامیابی ہم جیسے لوگوں کیلئے کوئی انمول چیز ملنے سے کم نہیں ہوتی۔ غلام محی الدین نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں اور مجھے جب بھی جہاں کہیں بلایا جائے گا میں بغیر کسی تاخیر کے پہنچ جاؤں گا۔