اسلام آباد اور لاہور میں کامیابی سے وفاقی حکومت کے زیر ملکیت پراپرٹیز کی نیلامی کے بعد گوجرانوالہ میں واقع پراپرٹی بھی نیلام

اسلام آباد اور لاہور میں کامیابی سے وفاقی حکومت کے زیر ملکیت پراپرٹیز کی نیلامی کے بعد گوجرانوالہ میں واقع پراپرٹی بھی نیلام

لاہور :۔ (عالمین نیوز ) اسلام آباد اور لاہور میں کامیابی سے وفاقی حکومت کے زیر ملکیت پراپرٹیز کی نیلامی کے بعد گوجرانوالہ میں واقع پراپرٹی بھی نیلام۔گوجرانوالہ میں ٹیکسٹائل ڈویژن کے ریسرچ اینڈ ٹریننگ سنٹر کی ریلوے پھاٹک اٹاوہ کے قریب 8 کنال اراضی، کی نیلامی کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی. 

تقریب میں پرائیوٹائزیشن کمیشن کے ڈی جی افتحار نقوی اور ٹرانزکشن منیجر سلمان امین سمیت پراپرٹیز آکشن کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی. 

گوجرانوالہ میں واقع سرکاری اراضی کی بولی دو کروڑ روپے سے شروع ہوئی. عدنان حمید نے دو کروڑ 6 لاکھ روپے کی کامیاب بولی دے کر بڈ اپنے نام کرلی. 

حکومت نے رواں ہفتے پاکستان بھر میں حکومتی جائیدادوں کی نیلامی کا سلسلہ شروع کیا۔ نیلامی کا سلسلہ 28 ستمبر کو اختتام پزیر ہوگا۔ اگلے مرحلے میں ملتان، وہاڑی ، رحیم یار خان،  نواب شاہ، کاغان میں جائیدادوں کی نیلامی عمل میں لائی جائے گی ۔ نیلامی کا اختتام 28 ستمبر کو ریپبلک موٹرز لاہور کی زمین کی نیلامی سے ہوگا۔

آر-ایم-ایل کی جائیداد کی ریزرو پرائس پانچ ارب مقرر کی گئی ہے۔۔حکومتی جائیدادوں کی نیلامی کا عمل مکمل ہونے کے بعد وفاقی کابینہ کی نجکاری کے حوالے سے قائم کمیٹی اس کا جائزہ لے گی اور حتمی منظوری دے گی۔حتمی منظوری ملنے کے بعد یہ جائیدادیں ان کے مالکان کو ٹرانسفر کی جائیں گی.