سعودی عرب میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان

لوگوں کو نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، رپورٹ

سعودی عرب میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان

ریاض (عالمین نیوز ) کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کو نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔