غزہ میں ایک ہزار یونٹوں پرمشتمل قرنطینہ سینٹرحکومت کے حوالے

غزہ کے شمال میں بیت حانون گذرگاہ اور جنوب میں رفح گذرگاہ پر یہ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

غزہ میں ایک ہزار یونٹوں پرمشتمل قرنطینہ سینٹرحکومت کے حوالے

غزہ (عالمین نیوز) ایک ہزار یونٹوں پر مشتمل قائم کردہ قرنطینہ سینٹر حکومتی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس مرکز میں کرونا کے متاثرین اور مشتبہن مریضوں کو رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔فلسطین کی سیاسی جماعت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کی جانب سے قائم کردہ قرنطینہ مرکز مکمل تیار کرنے اور اس میں تمام طبی آلات کی تنصیب اور ضروریات کی تکمیل کے بعد اسے حکومت کے حوالے کردیا۔اس مرکز کی تیاری کا کام دو ہفتے قبل شروع کیا گیا تھا۔غزہ کے شمال میں بیت حانون گذرگاہ اور جنوب میں رفح گذرگاہ پر یہ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔