چین میں قومی سلامتی کے تصور سے آگاہی کا دن(کل) منایا جائے گا

15 اپریل 2014کو مرکزی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شی جن پھنگ نے پہلی مرتبہ قومی سلامتی کا تصور پیش کیا تھا

چین میں قومی سلامتی کے تصور سے آگاہی کا دن(کل) منایا جائے گا

بیجنگ (عالمین نیوز ) حفاظت و سلامتی عوام کے بنیادی حقوق میں سے ایک ہے اور ملک کے وجود اور آزادی کی بنیاد بھی ہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ ہمیشہ قومی سلامتی کو اہمیت دیتے ہیں۔کل15 اپریل کو چین میں قومی سلامتی کے تصورسے آگاہی کا دن منایا جائے گا۔15 اپریل 2014کو مرکزی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شی جن پھنگ نے پہلی مرتبہ قومی سلامتی کا تصور پیش کیا تھا اور سیاسی سلامتی، سرزمین کی سلامتی، عسکری، معاشی،ثقافتی، معاشرتی، ٹیکنالوجی، انفارمیشن، ماحولیاتی سلامتی، توانائی کی حفاظت اور ایٹمی حفاظت و سلامتی پر مشتمل قومی سلامتی نظام قائم کرنے پر زور دیا تھا۔