عرب سٹاک مارکیٹس میں ملاجلا رجحان،آرامکو شیئرز کے نرخوں میں 1.3 فیصد

اوپیک پلس ملکوں کے درمیان خام تیل کی پیداوار میں کمی بارے رضامندی کے بعد اتوار کے روز عرب ملکوں کی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان رہا۔

عرب سٹاک مارکیٹس میں ملاجلا رجحان،آرامکو شیئرز کے نرخوں میں 1.3 فیصد

دبئی (عالمین نیوز) عرب ملکوں کی سٹاک مارکیٹس میں ملاجلا رجحان رہا، سعودی عرب کی قومی آئل کمپنی آرامکو کے حصص کے نرخوں میں 1.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اوپیک پلس ملکوں کے درمیان خام تیل کی پیداوار میں کمی بارے رضامندی کے بعد اتوار کے روز عرب ملکوں کی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان رہا۔سعودی عرب کا اہم ترین انڈیکس 2 فیصد کمی پر بند ہوا جس کی وجہ آرامکو کے حصص میں 1.3 فیصد، بینک الراجی 1.6 فیصد اور پیٹروکیمیکل کمپنی کے حصص میں 3.4 فیصد کمی ہے۔متحدہ عرب امارات کی سٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی۔دبئی کے مین انڈیکس میں 4.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ این بی ڈی بینک کے حصص میں 4.8 فیصد اور جائیدادوں کی خرید و فروخت والی کمپنی ایمار پراپرٹیز کے حصص کی 5.5 فیصد اضافے پر بندش ہے۔