صنم انصاری کااچھی صحت کے لیے قدرتی اور تازہ چیزیں لینے کا مشورہ

ہ اپنی زندگی سے پروسسڈ چیزوں کو نکال دیں اور جب بھی بھوک لگے تازہ چیزیں کھائیں: اداکارہ

صنم انصاری کااچھی صحت کے لیے قدرتی اور تازہ چیزیں لینے کا مشورہ

اسلام آباد (عالمین نیوز) اداکارہ صنم انصاری نے کہا ہے کہ اچھی صحت اور وزن کم کرنی کے لیے قدرتی اور تازہ چیزیں لینے کا مشورہ دے دیا۔انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کہ انہوں نے وزن کم کرتے ہوئے قدرتی اور تازہ چیزوں کا استعمال کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی سے پروسسڈ چیزوں کو نکال دیں اور جب بھی بھوک لگے تازہ چیزیں کھائیں، سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کریں یہ چیزیں آپکی صحت کو اچھا کرتی ہیں نقصان نہیں پہنچاتیں۔