ایل اوسی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، گولہ باری، معصوم بچہ شہید، خاتون سمیت چار شہری زخمی

ایل اوسی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، گولہ باری، معصوم بچہ شہید، خاتون سمیت چار شہری زخمی

راولپنڈی(عالمین نیوز)جنگی جنون میں مبتلا بھارت سرحدی اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا، بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کی ہے، بھارتی گولا باری سے 2 سالہ بچہ شہید جبکہ خاتون سمیت چار شہری زخمی ہو گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی فوج نے چری کوٹ، رکھ چکری، بروہ اور ڈھڈنیال سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کی۔ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو مارٹر گولے اور بھاری توپ خانے سے نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ اور گولہ باری کرنے والی دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔جاں بحق ہونے والے دو سالہ بچے کا تعلق دھنیال سیکٹر سے تھا جب کہ زخمیوں میں ایک خاتون اور 72 سالہ بزرگ شہری سمیت چار افراد کا تعلق بروہ، رخچیری اور چیری کوٹ سیکٹرز سے تھا۔