ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ طاہر محمود خان کا سینٹرل جیل راولپنڈی کا دورہ

جیل انٹری پوائنٹ پر کرونا وائرس فرنٹ ڈسک معائنہ کیا اور سکرینگ مشین،سینی ٹائیز،ماسک،گلوز اور دیگر کئے جانے والے انتظامات کو سراہا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ طاہر محمود خان کا سینٹرل جیل راولپنڈی کا دورہ

لاہور (عالمین نیوز)  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ طاہر محمود خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ رخشندہ شاہین،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور اسٹنٹ کمشنر روالپنڈی منصور قاضی کے ہمراہ آج سنٹرل جیل راولپنڈی کا بسلسلہ انسپکشن دورہ کیا۔انھوں نے جیل میں کرونا وائرس سے متعلق کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔جیل انٹری پوائنٹ پر کرونا وائرس فرنٹ ڈسک معائنہ کیا اور سکرینگ مشین،سینی ٹائیز،ماسک،گلوز اور دیگر کئے جانے والے انتظامات کو سراہا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ و ایسٹ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور اسٹنٹ کمشنر روالپنڈی نے جیل میں خواتین وارڈ،نوعمر وارڈ،کچن اسیران،جیل ہسپتال اور تمام بیرکس کا معائنہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔انھوں نے جیل میں اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہا۔اس کے علاوہ جیل ہسپتال میں قائم کردہ آئی سولیشن سنٹر کا معائنہ کیا اور کرونا وائرس کے لیے مہیا کی جانے والی ادویات کا سٹاک چیک کیا۔سیشن جج اسلام آباد ویسٹ و ایسٹ اور دیگر نے جیل کے اندر مقید اسیران کو فلٹر شدہ پانی کی فراہمی،صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا