چینی سفارت خانے کے منسٹرقونصلر کی جانب سے کینٹن میلے میں پاکستانی کمپنیوں کو شرکت کی دعوت

چینی سفارت خانے کے منسٹرقونصلر کی جانب سے کینٹن میلے میں پاکستانی کمپنیوں کو شرکت کی دعوت

اسلام آباد :چینی سفارت خانے کے منسٹر قونصلر ژی گوکسانگ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے مابین آن لائن میٹنگ کے دوران ژی گوکسانگ نے پاکستانی کمپنیوں کو کینٹن میلے میں شرکت کی دعوت دی ہے اور ان کی برآمدات میں اضافے کے امکانات کی نشاندہی کی ہے۔

ژی گوکسانگ نے آئندہ ہونے والے 129 ویں چائینہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے کی بھی تفصیلات بتائیں جو 15 سے 24 اپریل کے درمیان آن لائن منعقد ہوگا۔ انہوں نے پلیٹ فارم کو مختلف ممالک کے مابین وِن-وِن تعاون کا اہم موقع قرار دیا