رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران برطانیہ کو کی جانےوالی قومی برآمدات میں 14.59 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران برطانیہ کو کی جانےوالی قومی برآمدات میں 14.59 فیصد اضافہ

اسلام آباد :جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران برطانیہ کو کی جانےوالی قومی برآمدات میں 14.59 فیصد اضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا فروری 21-2020 کے دوران برطانیہ کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 1308.430 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 20-2019 کے دوران برطانیہ کو 1141.794 لین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران برطانیہ کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 166.636 ملین ڈالر یعنی 14.59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس بی پی کے مطابق فروری 2020 کے مقابلہ میں فروری 2021 کے دوران بھی برآمدات میں 26.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فروری 2020 کے دوران برطانیہ کو 137.289 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ فروری 2021 کے دورن برامدات کی مالیت 173.120 ملین ڈالر تک بڑھ گئی۔ دوسری جانب جنوری 2021 کے مقابلہ میں فروری 2021 کے دوران برطانیہ کو کی جانے والی برآمدات میں 3.77 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے اور برآمدات کا حجم 178.794 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 173.120 ملین ڈالر تک کم ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں برطانیہ سے کی جانے ولی درآمدات 7.10 فیصد اضافہ سے 478.133 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 512.106 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں