دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے29 لاکھ60 ہزار سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد 13 کروڑ 72 لاکھ سے تجاوز کرگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے29 لاکھ60 ہزار سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد 13 کروڑ 72 لاکھ سے تجاوز کرگئی

نیویارک، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو  :دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 29لاکھ60ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد13کروڑ72لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد137297792ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2960017 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد23851554 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور میکسیکو ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ19 لاکھ90 ہزارسے زائد ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد5 لاکھ76 ہزار 2 سو سے بڑھ گئی ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد31990143 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد6852989 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 576298 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر کے دوران بھی امریکہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ24560856 سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔لاطینی امریکہ کے ملک برازیل میں کورونا وائرس سے مزید 1480 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل میں مہلک وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد3 لاکھ55 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک میں مریضوں کی تعدادایک کروڑ35لاکھ 21 ہزار تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں اس دوران کورونا کے 35785نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ برازیل میںکورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد13521409ہے۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد355031 ہے جبکہ مختلف علاقوں میں اس وقت کورونا وائرس کے1209310فعال مریض ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ62 ہزار سے زائد نئے کیسزاور 879 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ36لاکھ 89 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ملک میں مہلک کورونا وائرس کے کیسزمیں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاو بدستور جاری ہے اورگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تقریبا 1.62 لاکھ نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 161736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 89 ہزار 453 ہوگئی ہے۔

اس دوران مزید 879 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 171091 ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد1264667 ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ بھارت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ12253697افراد صحتیاب ہوئے .