جاتی امرا کے باسیوں نے گزشتہ روز کارکنان میں پیسے تقسیم کر کے ایک نئی مصیبت مول لے لی : فیاض الحسن چوہان

ہ سردار عثمان بزدار کی پیشی میں شر پسند، بددیانت اور تخریب کار سیاسی مخالفین کے لیے نہایت عمدہ سبق ہے ن لیگ کے مفت میں آنے والے نظریاتی کارکنان کل رات جاتی امرا میں دوسروں میں پیسے بانٹنے پر اپنے ایم پی ایز کے گلے پڑے رہے

جاتی امرا کے باسیوں نے گزشتہ روز کارکنان میں پیسے تقسیم کر کے ایک نئی مصیبت مول لے لی : فیاض الحسن چوہان

لاہور : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بغیر پروٹوکول نیب پیشی کو آئین کی پاسداری کی اعلیٰ مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار کی پیشی میں شر پسند، بددیانت اور تخریب کار سیاسی مخالفین کے لیے نہایت عمدہ سبق ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق جاتی امرا کے باسیوں نے گزشتہ روز کارکنان میں پیسے تقسیم کر کے ایک نئی مصیبت مول لے لی ہے۔ ن لیگ کے مفت میں آنے والے نظریاتی کارکنان کل رات جاتی امرا میں دوسروں میں پیسے بانٹنے پر اپنے ایم پی ایز کے گلے پڑے رہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپنی بدنیتی سامنے آنے پر بیگم صفدر اعوان اور ن لیگی قیادت بے ڈھنگی تاویلیں پیش کر رہے ہیں لیکن میڈیا چینلز کی فوٹیجز ان کے گلے سڑے اخلاق اور جھوٹے بیانات کا منہ چڑا رہی ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ایک اچھا استاد اپنے شاگردوں کو زمین سے اٹھا کر آسمان تک پہنچا دیتا ہے لیکن بیگم صفدر اعوان کے استاد پرویز رشید نے انہیں اور ن لیگ کو زمین بوس کر دیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج لیگی قیادت پرویز رشید سے کہہ رہی ہے، "ہوۓ تم دوست جس کے، دشمن اسکا آسماں کیوں ہو"۔