صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے آج ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا دورہ

نھوں نے جیل کی سیکورٹی،ڈسپلن اور بالخصوص کورونا سے بچاؤ کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا

صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے آج ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا دورہ

لاہور: صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے آج ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا دورہ کیا۔انھوں نے جیل کی سیکورٹی،ڈسپلن اور بالخصوص کورونا سے بچاؤ کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات نیتمام بارکوں،کچن اسیران،خواتین وارڈ، جیل ہسپتال،سزائے موت بلاک،پنشمنٹ بلاکس اور دیگر بلاکس کا وزٹ کیا۔ زوار حسین وڑائچ نیجیل ہذا پر صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل عطاء اللہ ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔