ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکا جوڈیشل کمپلیکس بھکر کا دورہ۔ سیکورٹی انتظامات چیک کیے

اس موقع پرڈی پی او بھکرنے انچارج جوڈیشل کمپلیکس اور جوانوں کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ کمپلیکس میں داخل ہونے والے تمام وکلاءاور شہریوں سے اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آیا جائے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے

 ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکا جوڈیشل کمپلیکس بھکر کا دورہ۔ سیکورٹی انتظامات چیک کیے

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کیپٹن ( ر) محمد علی ضیاءنے جوڈیشل کمپلیکس بھکرکا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات، جوڈیشل حوالات کی سیکورٹی اور صفائی کے انتظامات کو چیک کیا۔اس موقع پرڈی پی او بھکرنے انچارج جوڈیشل کمپلیکس اور جوانوں کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ کمپلیکس میں داخل ہونے والے تمام وکلاءاور شہریوں سے اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آیا جائے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ تمام افراد کی جامع تلاشی کے بعد اندر داخل کیا جائے تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔