وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کی ڈائریکٹر آئی این ایل- پی Ms. Dorothy Ngutter  سے وزارت انسداد منشیات میں خصوصی ملاقات

1
1
1

اسلام آباد:  وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے منشیات کے روک تھام کے لئے آئی این ایل کی جانب سے کئے جانے والے تعاون کا بھر پور خیر مقدم کیا- انہوں نے کہا کہ منشیات کا بڑھتا استعمال عالمی مسئلہ ہے اور نوجوان نسل اس کا سب سے زیادہ نشانہ بن رہی ہے- ان تمام مسائل اور منشیات کے نقصانات سے باخبر ہونے کی وجہ سے منشیات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے- وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ نئی حکمت عملی کے تحت ڈیمانڈ کو کم کرنے کے سلسلے میں کام جاری ہے- ان کا کہنا تھا کہ بارہا اس بات پر زور دے چکا ہوں کہ ڈیمانڈ میں کمی لا کر ہی سپلائی کرنے والوں سے باقاعدہ طور پر نمٹا جا سکتا ہے-

اس بات کی تائید کرتے ہوئے ڈائریکٹر ائی این ایل نے کہا کہ    ڈیمانڈ کم کرنے کے لئے جو ممکن تعاون ہوا وہ کریں گے- اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لئے زیادہ بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے-  اس موقع پر ڈائریکٹر آئی این ایل کی جانب سے ٹریننگ اور بہتر کارکردگی کے لئے خصوصی تربیتی کورسز کے انعقاد کی پیشکش کی گئ- جس کا وزیر انسداد منشیات نے خیرمقدم کیا- انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون منشیات کا مشترکہ مقابلہ کرنے کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے-

اداروں کی مظبوطی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری لا کر منشیات کے خاتمے کے عمل کو مزید موثر بنایا جا سکتا ہے- وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لئے ہر ممکن حد تک تعاون کریں گے- ملاقات کا اختتام اس عہد کے ساتھ ہوا کہ آنے والے دنوں میں مشترکہ طور پر منشیات پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن حد تک تعاون کریں گے- منشیات فروشی سے لے کر سمگلنگ تک تمام مسائل کے مکمل خاتمے کی بھرپور کوشش کی جائے گی-