SHO تھانہ سٹی دریاخان اور SHO تھانہ صدر دریاخان نے 2 منشیات فروش دھر لیئے جن کے قبضہ سے 2 کلو 380گرام چرس برآمد

DPO بھکر کا کہنا ہے کہ منشیات فروش ہمارے معاشرے کا ناسور ہیں ان سے کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے گی

SHO تھانہ سٹی دریاخان اور SHO تھانہ صدر دریاخان نے 2 منشیات فروش دھر لیئے جن کے قبضہ سے 2 کلو 380گرام چرس برآمد

بھکر: تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکی خصوصی ہدایات پر بھکر پولیس منشیات فروشوں کے خلاف پوری طرح متحرک و سرگرم عمل ہے۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ سٹی دریاخان شفیع اللہ خان نے مخبر کی اطلاع پر منشیات فروش محمد یعقوب ولد عبدالشکور گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 1150/ چرس برآمد ہوئی اور ملزم عمر فاروق اور ملزم سخاوت سے 10/10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیئے۔

جبکہ SHO تھانہ صدر دریاخان امیر عبداللہ خان کی سربراہی میں سب انسپکٹر وحید حسن لک نے مخبر کی اطلاع پر ریلوے لائن کے قریب ریڈ کر کے ملزم محمد اکرام ولد محمد یامین کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1230گرام چرس برآمد کر لی ۔DPO بھکر کا کہنا ہے کہ منشیات فروش ہمارے معاشرے کا ناسور ہیں ان سے کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے گی۔