چین نے ہرآزمائش میں پاکستان کے عوام کی مدد کی ہے: صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ

پاکستان اورچین کی دوستی لازوال رشتوں میں بندھی ہوئی ہے چین کا 100ملین روپے مالیت کا امدادی سامان کا عطیہ کیا ہے مضبوط پاک چین تعلقات کا مظہر ہے

چین نے ہرآزمائش میں پاکستان کے عوام کی مدد کی ہے: صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ

لاہور:  صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ چین نے ہرآزمائش میں پاکستان کے عوام کی مدد کی ہے۔ پاکستان اورچین کی دوستی لازوال رشتوں میں بندھی ہوئی ہے۔ چین نے 100ملین روپے مالیت کا امدادی سامان پنجاب حکومت کو عطیہ کیا ہے۔چینی صوبے شینڈونگ،جیانگسو اورننگزیاکی جانب سے حفاظتی لباس اورضروری سامان کا عطیہ مضبوط پاک چین تعلقات کا مظہر ہے۔ مشکل کی گھڑی میں پرسنل پرو ٹیکٹیو آلات بھجوانے پر  حکومت پنجاب اور عوام چین کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

چین کی جانب سے ملنے والے سامان جن میں پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹس، پروٹیکٹو سوٹس، این 95ماسک، سرجیکل ماسک، گلوز، ڈسپوازیبل میڈیکل پروٹیکٹوز سامان کورونا سے بچاؤ کے لئے فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹروں، ہیلتھ پروفیشنلز،جینی ٹوریل سٹاف کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت 62کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونیوالی 8 بی ایس ایل تھری لیب فنکشنل ہو چکی ہیں - صوبہ پنجاب میں ہوم آئسولیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکاہے اورمعمولی علامات والے کورونا مریضوں کو ہوم آئسولیشن میں رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے -

عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق ایس او پیز تشکیل دئیے ہیں اور ان ایس او پیز پر عملدرآمد کویقینی بنایا جائیگا-انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد معیشت کے رکے پہیے کو حرکت میں لانا اور دیہاڑی دار طبقے کو روزگار فراہم کرنا ہے- پنجاب کے عوام، تاجربرادری اور صنعتکاروں سب احتیاطی تدابیر اورایس او پیز پری لازمی عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے علاج کے لئے خود کو خطرے میں ڈالنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو حکومت اور عوام خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔