سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، بابر ون ڈے کپتان بھی مقرر

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی اظہر علی کریں گے۔ نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی کٹگری اے میں شامل ہوگئے ہیں۔

سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، بابر ون ڈے کپتان بھی مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقررکرنے کے ساتھ ہی قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے اٹھارہ قومی کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ پیش کیا گیا ہے ، بابر اعظم کی کٹگری اے میں جگہ برقرار ہے جبکہ ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی کٹگری اے میں ترقی ہوئی ہے۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی اظہر علی کریں گے۔ نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی کٹگری اے میں شامل ہوگئے ہیں۔ بی کیٹیگری میں نو قومی کرکٹرز شامل ہیں، سابق وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد اور یاسر شاہ کی سنٹرل کنٹریکٹ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ دونوں کٹگری بی میں آ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ عابد علی، محمد رضوان، شان مسعود، اسد شفیق ، حارث سہیل ، محمد عباس اور شاداب خان بھی بی کیٹیگری میں شامل ہیں۔ امام الحق کی تنزلی ہوئی ہے وہ فخر زمان اور عثمان شنواری اور آل راونڈر عماد وسیم کے ساتھ سی کیٹیگری میں شامل ہیں۔ افتخار احمد اور نسیم شاہ کو پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے ان دونوں کھلاڑیوں کو کیٹیگری سی دی گئی ہے۔ نوجوان کرکٹرز کی کیٹیگری میں محمد حسنین، حارث روف اور حیدر علی کو شامل کیا گیا ہے۔