معاو ن خصوصی سید رفاقت علی گیلانی کا کورونا وائرس سے شہید ہونیوالے پاک فوج کے میجر محمد اصغرکی خدمات کو خراج عقیدت

 شہید میجر محمد اصغر کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارتعزیت

معاو ن خصوصی سید رفاقت علی گیلانی کا کورونا وائرس سے شہید ہونیوالے پاک فوج کے میجر محمد اصغرکی خدمات کو خراج عقیدت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے معاو ن خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے کورونا وائرس سے شہید ہونیوالے پاک فوج کے میجر محمد اصغرکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے شہید میجر محمد اصغر کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارتعزیت کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شہیدمیجر محمد اصغر نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایاہے اورقوم کا ہر فردشہیدمیجر محمد اصغر کو سلام پیش کرتا ہے۔

شہیدمیجر محمد اصغر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض سرانجام دینے والے ہرشخص کی خدمات کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف مہم کے دوران شہید ہونے والے میجر محمداصغر،ڈاکٹروں اوردیگرلوگوں کی عظیم قربانیوں کو قوم فراموش نہیں کرے گی۔

فرنٹ لائن پر موجودپاک فوج،رینجرز،پولیس کے افسروں وجوانوں، ڈاکٹر وں اور دیگر طبی عملے کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے -شہیدمیجر محمد اصغر طورخم بارڈر پرمسافروں کی سکریننگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔