لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر 70 ہزار سے زائد مقدمات درج

وزیر داخلہ کرس پیٹر کے مطابق یہ تمام مقدمات 15 مارچ سے لے کر 3 مئی تک ان لوگوں کے خلاف درج کیے گئے ہیں جنہوں نے حکومتی ہدایات پر عمل نہیں کیا

لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر 70 ہزار سے زائد مقدمات درج

بیلجیئم میں لاک ڈائون کی خلاف ورزیوں پر 70 ہزار سے زائد مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار بیلجئین وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کیے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ کرس پیٹر کے مطابق یہ تمام مقدمات 15 مارچ سے لے کر 3 مئی تک ان لوگوں کے خلاف درج کیے گئے ہیں جنہوں نے حکومتی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔ ان ہدایات میں بلاوجہ گھر سے نکلنے، کھیل کے میدان سمیت جو جگہیں حکومت نے بند کی تھیں اُن میں داخل ہونے اور ایک ہی گھر سے کئی افراد کے شاپنگ کے لیے نکلنے جیسے معاملات شامل ہیں۔

ان ہی مقدمات میں وہ 36000 مقدمات بھی شامل ہیں جن پر فوری طور پر جرمانے عائد کر دیئے گئے ہیں۔ یہ جرمانے اُن لوگوں پر عائد کیے گئے جو اکٹھ یا فنکشن کے زمرے میں آتے تھے۔ تقریب میں شرکت کرنے والے کو 250 جبکہ اس تقریب کا انعقاد کرنے والے پر 750 یورو جرمانہ عائد کیا گیا۔