کورونا کے دوران ذہنی دباؤ پر قابو پانے کیلئے چند تجاویز پیش

گوگل کی جانب سے بتائی جانے والی پہلی تجویز کے مطابق اگر آپ دباؤ کا شکار ہیں تو اطمینان اور سکون کے ساتھ لمبی سانس لیں اور پھر اس بات پر غور کریں کہ آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں

کورونا کے دوران ذہنی دباؤ پر قابو پانے کیلئے چند تجاویز پیش

کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کی دماغی صحت سب سے زیادہ متاثر ہورہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے معروف کمپنی گوگل نے اس مشکل وقت میں چند ایسی تجاویز پیش کی ہیں جس سے آپ ذہنی دباؤ پر قابو پا سکتے ہیں۔ گوگل کی جانب سے بتائی جانے والی پہلی تجویز کے مطابق اگر آپ دباؤ کا شکار ہیں تو اطمینان اور سکون کے ساتھ لمبی سانس لیں اور پھر اس بات پر غور کریں کہ آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں۔

گوگل کے مطابق اگر آپ کوروناکی وجہ سے ذہنی دباؤ سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کچھ وقت کووڈ-19 سے متعلق مواد سے دور رہیں۔ گوگل کی تجویز کے مطابق ذہنی دباؤ پر قابو پانے کے لیے ورزش اور بھرپور نیند کے لیے وقت نکالیں. کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں اگر آپ باہر نہیں نکل سکتے اوراپنے دوستوں اور گھر والوں سے دور ہیں تو ان سے آپ ویڈیو اور آڈیو کال کے ذریعے جڑے رہیں۔