چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے دورہ آسٹریلیا میں انڈو پیسفک سی پاور کانفرنس 2022 میں شرکت کی

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے دورہ آسٹریلیا میں انڈو پیسفک سی پاور کانفرنس 2022 میں شرکت کی

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے دورہ آسٹریلیا میں انڈو پیسفک سی پاور کانفرنس 2022 میں شرکت کی۔

کانفرنس کے دوران اکیسویں صدی میں انڈو پیسفک میری ٹائم ڈومین میں مشترکہ مقاصد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کا بنیادی مقصد بحری سکیورٹی اور سمندری ماحولیاتی نظام کے حوالے سے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ کانفرنس میں 40 سے زائد بحری افواج کے وفود اور 700 کے قریب دفاعی کمپنیوں نے شرکت کی۔ نیول چیف نے کانفرنس کے دوران آسٹریلیا، فرانس، جاپان، کویت اور اسپین کے بحری سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نیول چیف کے اس دورے سے کانفرنس میں شریک دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر سمندری تحفظ کے لئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔