بجلی کا شارٹ فال 4ہزار 743 میگاواٹ پر پہنچ گیا ، مختلف علاقوں میں بد ترین لوڈ شیڈنگ

بجلی کا شارٹ فال 4ہزار 743 میگاواٹ پر پہنچ گیا ، مختلف علاقوں میں بد ترین لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  ملک بھر  میں بجلی کامجموعی شارٹ فال 4ہزار 743 میگاواٹ پر پہنچ چکا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  اس وقت  بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 757 میگاواٹ  ہے جبکہ طلب   25 ہزار 500 میگاواٹ ہے جس کے باعث   ملک کےمختلف حصوں میں 8 گھنٹےکی لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  کراچی کےمختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کادورانیہ طویل ہو گیاہے ،  شہر قائد میں  اورنگی ٹاؤن،  ملیر، کورنگی، لانڈھی، لائنزایریا، گلستان جوہر، صدر ، بلدیہ ٹاون ،  شاہ فیصل کالونی،صدر سمیت بیشترعلاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔