معیشت کے میدان سے بری خبر ، ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 23 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے

معیشت کے میدان سے بری خبر ، ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 23 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملکی  زر مبادلہ کے ذخائر 23 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے ،ایک ہفتےمیں سٹیٹ بینک کےذخائر میں  19  کروڑ ڈالر کی کمی آئی ۔

 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالرکی کمی آئی ہے  جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کےذخائر 28 ماہ کی کم ترین سطح پر آ چکے ہیں ۔

 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  سٹیٹ بینک کےذخائر 10 ارب 30 کروڑڈالرہوگئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں  ایک  کروڑ  30  لاکھ  ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد  کمرشل بینکوں کےذخائر 6 ارب 6 کروڑڈالرکی سطح پرپہنچ گئے ہیں ۔