ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں رورل اسیسیبیلیٹی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 63 نئی سکیمز کی منظوری دی گئی ہے۔ سردار محمد آصف نکئی

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے وزرائکو آگاہ کیا کہ بنیادی انفراسٹرکچر سے محروم اضلاع میں بہترین مواصلات و سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے رورل اسیسیبیلیٹی پروگرام کا پہلا فیز مکمل کیا جا چکا ہے

ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں رورل اسیسیبیلیٹی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 63 نئی سکیمز کی منظوری دی گئی ہے۔ سردار محمد آصف نکئی

لاہور:وزیر مواصلات و تعمیرات سردار محمد آصف نکئی کی زیر صدارت نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے فیز ٹو پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے وزرائکو آگاہ کیا کہ بنیادی انفراسٹرکچر سے محروم اضلاع میں بہترین مواصلات و سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے رورل اسیسیبیلیٹی پروگرام کا پہلا فیز مکمل کیا جا چکا ہےاور دوسرے فیز پر کام کاآغاز جلد کر دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے منصوبے کا پی سی ون جلد از جلد محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو بھیجنے کی ھدایت کر دی۔

صوبائی وزئر سردار محمد آصف نکئی کو آگاہ کیا گیا کہ رورل اسیسبیلٹی پروگرام کے فیز ٹو میں راولپنڈی سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں تیرا ہزار چار سو نوے ملین کی لاگت سے کل 152 نئی اسکیمز کو مکمل کیا جائے گا۔کووڈ 19کی وجہ سے فیز ٹو تاخیر کا شکار ہوا لیکن اب معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے ساتھ ہی اس منصوبے پر کام کی رفتار کو بڑھا دیا گیا ہے۔ اس فلیگ شپ پروگرام پر عملدرآمد کے لئے فنڈز 2020-21 کی اے ڈی پی میں شامل کیے گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے علاقوں بہاولپور ڈی جی خان اور ملتان میں سکیمز کا آغاز ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مواصلات و تعمیرات سردار محمد آصف نکئی نے نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے فیز ٹو کو جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی سکیم وہاں کے عوام کے لئے ایک امید کی کرن ہے۔ انہوں نے ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس، اضلاع کی درجہ بندی اور سڑکوں کی لمبائی کے لحاظ سے سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کے لیے نشاندہی کے طریقہ کار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کے فروغ کے لیے تمام اضلاع کو پاک چائنہ اکنامک کوریڈور اور دیگر معاشی زون سے جوڑنا نہایت ضروری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ فنڈز اسی ضلع کی ترقی کے لیے خرچ ہوں جس کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کو برابری کی سطح پر اہمیت دینی چاہیے تاکہ پرانی سڑکوں کی بحالی کو محدود وسائل میں ممکن بنایا جاسکے۔