کیپٹل یونیورسٹی اسلام آبادکے کانووکیشن میں993طلباء کو ڈگریاں دے دی گئیں

 کیپٹل یونیورسٹی اسلام آبادکے کانووکیشن میں993طلباء کو ڈگریاں دے دی گئیں

اسلام آباد:.کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کانووکیشن یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس میں مینجمنٹ سائنسز الیکٹریکل انجینئرنگ مکینیکل انجینئرنگ انجینئرنگ مینجمنٹ کمپیوٹر انجینئرنگ انجینئرنگ مینجمنٹ پروجیکٹ مینجمنٹ کمپیوٹر سائنس بائیو انفارمیٹکس بائیو سائن اور ریاضی کے شعبوں میں پی ایچ ڈی، ایم ایس، ایم بی اے،بی بی اے اور بی ایس کے993گریجوایٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔

وائس چانسلرڈاکٹر محمد منصور نے اس موقع پر کہا کہ جدیدتعلیم ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے جو معیشت کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس ضمن میں کیپٹل یونیورسٹی نے تحقیقی اور تعلیمی پروگراموں پر بے پناہ توجہ دے کر ملکی تعلیمی اداروں میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے، مختلف شعبہ جات کے ڈین ڈاکٹرعبدالقادر ڈاکٹر امتیاز تاج ڈاکٹرارشد حسن ڈاکٹر مظفر عباس بھی موجود تھے ۔

تقریب میں اکسٹھ طلباء و طالبات کو گولڈ سلور اور کانسی جبکہ مجموعی اعلیٰ کارکردگی پہ ایمن ارشد کو جناح گولڈ میڈل دیا گیا 28طلباء وطالبات کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں جن میں سید علی عبداللہ محبوب محمد بلال سعید محمد امتیاز حیدر قلندر حیات علی حیدر ندا عباس مشتاق حسین خان عمران یوسف ابرار اللہ مرزا محمد یاسر مسعو دمحمد رضوان اعظم راحیل انجم محب اللہ رفیع اللہ خان الطاف حسین سجاد شاہ عابد کامران وسیم جمشید شہزادہ محمد عاطف محمد طاہر خان شامل تھے