ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان و ڈیرہ غازی خان ریجن محسن رفیق چوہدری نے آج ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ

انھوں نے بیرون شیڈ،وارڈ میس،وارڈ لائنز،انتظار گاہ اور ملاقات شیڈ کا معائنہ کیا۔اسیران سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیاڈی آئی جی جیلز نیجیل ہذا کی سیکورٹی، ڈسپلن اور قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی

ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان و ڈیرہ غازی خان ریجن محسن رفیق چوہدری نے آج ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ

لاہور : ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان و ڈیرہ غازی خان ریجن محسن رفیق چوہدری نے آج ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ کیا۔انھوں نے بیرون شیڈ،وارڈ میس،وارڈ لائنز،انتظار گاہ اور ملاقات شیڈ کا معائنہ کیا۔اسیران سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈی آئی جی جیلز نیجیل ہذا کی سیکورٹی، ڈسپلن اور قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔این آر ٹی سی اور پی ایم آئی ایس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے اسیران، جیل ہسپتال اور قرشی فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کردہ ڈسپنسری کا وزٹ کیا۔ جیل ملازمین کا سروس ریکارڈ چیک کیا اور انہیں کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔محسن رفیق چوہدری نے بیرون جیل سٹاف کالونی کا وزٹ کیا اوراندرون وبیرون جیل نصب شکایات بکس کھولے۔سپرنٹنڈنٹ جیل ظہیر ورک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دریں اثنا ڈی آئی جی جیل خانہ جات فیصل آباد ریجن سعید اللہ گوندل نے آج سنٹرل جیل فیصل آباد کا دورہ کیا۔انھوں نے پی ایم آئی ایس،این آر ٹی سی،کنٹرول روم اور سی سی ٹی ویز کیمروں کو چیک کیا۔ نوعمر ملزمان کی ٹیوٹا کلاسز،مقید اسیران کے لیے کھانے کی تیاری،انٹرویو کا پروسس اور پی سی اوز سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جیلز فیصل آباد ریجن نے مختلف بارکس،ہسپتال، جیل فیکٹری،سیل بلاکس،نوعمر کی بارک اور اسیران کے مسائل سنے۔انھوں نے جیل فیکٹری میں تیار ہونے والی اشیاؤ  مصنوعات میں بہتری کی ہدایات کیں۔ جیل کے سیکورٹی انتظامات پر مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا۔