نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئے وزیراعظم اور آرمی چیف کی مشاورت کا عمل مکمل ہوچکا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات کا ٹویٹ

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئے وزیراعظم اور آرمی چیف کی مشاورت کا عمل مکمل ہوچکا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات کا ٹویٹ

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں