پاکستان سے حلال گوشت کی برآمدات کے وسیع امکانات، ہم ان شعبوں کو جدید سائنسی خطوط پر ترقی ہی نہیں دے سکے ، صدر فیصل آباد چیمبر

پاکستان سے حلال گوشت کی برآمدات کے وسیع امکانات، ہم ان شعبوں کو جدید سائنسی خطوط پر ترقی ہی نہیں دے سکے ، صدر فیصل آباد چیمبر

فیصل آباد :فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر انجینئرحافظ احتشام جاوید نے کہا کہ پاکستان سے حلال گوشت کی برآمدات کے وسیع امکانات موجود ہیں مگر ابھی تک ہم ان شعبوں کو جدید سائنسی خطوط پر ترقی ہی نہیں دے سکے جس کی وجہ سے اس مد میں عالمی سطح پر ہمارا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دودھ پیدا کرنے والے ملکوں میں چوتھانمبر ہے ،اسی طرح ہمارا ملک نہ صرف پھلوں کی پیداوارمیں خودکفیل ہے جبکہ ان کا ایک بڑا حصہ ضائع بھی ہو جاتا ہے لہٰذا اس ضیاع کو روکنے کیلئے بھی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چیمبر نے مختلف ممالک کے سفیروں کو مدعوکرنے کا سلسلہ شروع کررکھاہے تاکہ ان کے ساتھ مختلف صنعتی، کاروباری، تجارتی، درآمدی، برآمدی شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال یقینی بنایاجاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی ترقی کا تمامتر انحصار چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں پرہے لہٰذاحکومت معاشی ترقی کیلئے کاروباری طبقے کو خصوصی سہولیات فراہم کرے