سونے کی عالمی قیمت میں کمی مقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی قیمت میں کمی مقامی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں نرخ بڑھ گئے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر کمی سے 1730 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

آج بتاریخ 13 ستمبر کو پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 56 ہزار 500 جبکہ دس گرام کی قیمت 429 روپے اضافے سے 1 لاکھ 34 ہزار 174 روپے پر پہنچ گئی۔

 کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔