وزیر اعظم عمران خان نےنیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت 1 ہزار 175 گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعظم عمران خان نےنیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت 1 ہزار 175 گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

سرگودھا :وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کو نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت 1 ہزار 175 گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، سرگودھا میں 6 مقامات پر تین مرلہ پرکم لاگت گھر تعمیر ہوں گے،حکومت پنجاب اس منصوبے کے لئے اعاضی اور دیگر سہولیات دے گی۔

اس منصوبے پر کام فرنٹئر ورکس آرگنائزیشن(ایف ڈبلیو او) اور نیشنل لاجسٹک سیل مشترکہ طور پرکریں گی۔پنجاب بینک اس منصوبے کے لئے مستحق افراد کو مورگیج کی سہولت دے گی جو اس کی قسط دے سکیں گے۔نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی اس منصوبے کے تحت بننے والے گھر قرعہ اندازی کے ذریعے مستحق افراد میں تقسیم کرے گی۔

اس منصوبے کے لئے حکومت کو 33 ہزار 528 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔سرگودھامیں منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بھی ان کے ہمراہ تھے