گزشتہ گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4681 کیس ،135 اموات رپورٹ،ایکٹو کیس 76757 ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

گزشتہ گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4681 کیس ،135 اموات رپورٹ،ایکٹو کیس 76757 ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد :گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 135 اموات ہوئیں جن میں سے 45 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 681 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 81 فیصد,لاہور میں 79 فیصد،گوجرانوالہ میں 88 فیصد اور اسلام آباد میں 51 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 74 فیصد،صوابی میں 95 فیصد،چارسدہ میں 93 فیصد اور گوجرانوالہ میں 85 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 48 ہزار 92 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 176, پنجاب میں 22 ہزار 781, خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 874, اسلام آباد میں 5 ہزار 493, بلوچستان میں 1 ہزار 230,گلگت بلتستان میں 535, آزاد کشمیر میں 1 ہزار 3 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 41 ہزار 912 ہو چکی ہے۔

گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 504 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 76 ہزار 757 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 34 ہزار 423 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 14 ہزار 837, بلوچستان میں 20 ہزار 499, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 140، اسلام آباد میں 67 ہزار 491, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 1 ہزار 45، پنجاب میں 2 لاکھ 55 ہزار 571 اور سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 840 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 754 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 530 اموات۔ پنجاب میں 7 ہزار 141 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 70 مریض ہسپتالوں میں اور 9 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 732 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 49 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 619 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 219 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 410 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 8 لاکھ 78 ہزار 86 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 630 ہسپتالوں میں 5 ہزار 56 مریض زیر علاج ہیں