رمضان المبارک کی پہلی سحری کے وقت ملک بھر میں بیشتر فیڈرز پر بلا تعطل بجلی فراہم کی گئی ،وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم کا ٹویٹ

رمضان المبارک کی پہلی سحری کے وقت ملک بھر میں بیشتر فیڈرز پر بلا تعطل بجلی فراہم کی گئی ،وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم کا ٹویٹ

اسلام آباد :وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی پہلی سحری کے وقت ملک بھر میں بیشتر فیڈرز پر بلا تعطل بجلی فراہم کی گئی ۔

بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں بجلی فراہمی کو مسلسل مانیٹر کر رہی ہیں اورخود تمام ڈسکوز کو مانیٹر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی مقامی سطح پرخرابی کی صورت میں صارفین 118پر کال یا8118پر ایس ایم ایس کر سکتے ہیں