عالمی بینک کے ” گرلز لرن وویمن ارن” پروگرام کے تحت ٹیلی نار پاکستان نے ملک کی 11 سو خواتین کو ڈیجیٹل مہارتوں میں اضافہ کی تربیت فراہم

عالمی بینک کے ” گرلز لرن وویمن ارن” پروگرام کے تحت ٹیلی نار پاکستان نے ملک کی 11 سو خواتین کو ڈیجیٹل مہارتوں میں اضافہ کی تربیت فراہم

اسلام آبا :عالمی بینک کے ” گرلز لرن وویمن ارن” پروگرام کے تحت ٹیلی نار پاکستان نے ملک کی 11 سو خواتین کی ڈیجیٹل مہارتوں میں اضافہ کی تربیت فراہم کی ہے۔ پروگرام کے تحت گیارہ سو خواتین کو کاروباری مشکلات کے خاتمہ اور کاروبار کی ترقی کے لئے ڈیجیٹل ٹولز سے استفادہ کے حوالے تربیت دی گئی ہے۔

اس حوالہ سے ٹیلی نار پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) خرم اشفاق نے کہا ہے کہ خواتین کی تعلیم و تربیت اور ان کو بااختیار بنانا انتہائی اہم ہے۔ ٹیلی نار پاکستان اس با ت پرفخر کرتی ہے کہ پراجیکٹ میں اپنا کاروبار کرنے والی گیارہ سو خواتین کی مہارتوں کے فروغ سےایک مثبت تبدیلی لائی گئی ہے جس سے ان کی خودمختاری بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ کل 11 سو خواتین میں سے 770 کا تعلق مالا کنڈ ،صوابی اور چارسدہ کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے تھا۔ مزید برآں عالمی بینک کی معاونت لڑکیاں سیکھیں اور خواتین کمائیں کے اقدام کے تحت شہری علاقوں سے تعلق رکھنے ولے دیگر سینکڑوں خواتین کو ان کے کاروبار کی ترقی اور بہتری کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی ہے جس سے وہ اپنے پہلے سے موجود کاروباروں کو مزید ترقی دے کر زیادہ آمدنی کما سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کی شراکت داری سے ” گرلز لرن وویمن ارن” پروگرام ایک انتہائی خوشگوار تجربہ رہا ہے